میرے دور حکومت میں بجلی کا بل 1600 روپے تک آتا تھا: نواز شریف

میرے دور حکومت میں بجلی کا بل 1600 روپے تک آتا تھا: نواز شریف

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں اور آنے والے وقت میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

لندن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے بھی پہلے سے بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی کم ہو رہی ہے ہر چیز کے ریٹ نیچے آئے ہیں،اشیا ضروریہ کی چیزیں کنٹرول میں ہیں آنےوالے وقت میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  میرے دور حکومت میں بجلی کا بل 1600 روپے تک آتا تھا لیکن آج 15 سے 20 ہزار تک بل پہنچ گیا ، اتنا فرق کیوں آیا ، یہ ظلم ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، اشیا ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی تھیں لیکن اب نیچے آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی سطح کو چھو رہا ہے، پاکستان میں اب ترقی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، انٹرسٹ ریٹ بھی کم ہورہا ہے یہ اچھے اشاریے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے چلتے رہے تو بہت جلد مشکلات آسان ہوجائیں گی۔
 

Watch Live Public News