سموگ کے پیش نظر سکول، دفاتر 2 روز کیلئے بند؟ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

سموگ کے پیش نظر سکول، دفاتر 2 روز کیلئے بند؟ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

ویب ڈیسک: لاہورہائیکورٹ نے لاہورکےگردونواح میں چلنےوالی ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیےسکولوں کو 2 دن بند ، پرائیویٹ دفاتر میں 2 دن ورک فراہم ہوم کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہدکریم نے احکامات جاری کئے کہ بس ٹرمینل پر کھڑی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے ، دھواں چھوڑنے والوں گاڑیوں کو موقع پر ہی بند کردیا جائے ، چنگ چی رکشہ کے متبادل اگلے سال تک کوئی پالیسی بنائی جائے ، سموگ کےحالات خراب ہوتےہیں توسابقہ سال کے عدالتی حکم پرکچھ پابندیاں لگادی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سکولوں کو 2 دن بند ، پرائیویٹ دفاتر میں 2 دن ورک فراہم ہوم کیا جاسکتا ہے،اتوارکےروزتمام کمرشل سرگرمیاں بندکی جاسکتی ہیں ،ماحولیاتی کمیشن سیکرٹری ماحولیات سےملاقات کرکےاس بارےکوئی فیصلہ کرے، عدالت نے لاہور میں جنریٹرز پر کیٹلیٹک کنورٹرلگانےکاحکم دیا۔

جسٹس شاہدکریم نےحکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا اقدامات پہلے ہی عدالتی حکم پر ہورہے ہیں،ایل ڈبلیوایم سی سڑکوں کی صفائی کیلئےمساجدکےوضوکےپانی کواستعمال کرے،حکومت کی تعریف کرتےہیں کہ محکمہ ماحولیات میں اچھےآفیسرلگائےہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی،ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نےعدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ عدالت میں پیش کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز ، ایڈووکیٹ ملک اویس خالد سمیت دیگر پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News