وزیر اعظم کی نومنتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم کی نومنتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

(ویب ڈیسک )   وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے  نو منتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد   دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں ،امید ہے سینیٹرز آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نو منتخب سینیٹرز عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مؤثر قانون سازی میں حصہ لیں،وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹرز  کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Watch Live Public News