راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی سالگرہ کا دن ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین انھیں اپنی ٹویٹس کے ذریعے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات بھیج رہے ہیں۔ https://twitter.com/iihtishamm/status/1466116806377156618?s=20 مسلح افواج کے سابق ترجمان کی حیثیت سے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنی حاضر جوابی اور حس مزاح کے حوالے سے بھی خبروں میں رہے تاہم ان کی چند ٹویٹس اور جملے متنازع بھی رہے۔ https://twitter.com/Arif12877781/status/1466093310720757772?s=20 ان کی کچھ ٹویٹس دنیا بھر میں مشہور ہوئیں تو کچھ باقاعدہ سول ملٹری تعلقات کے لیے حوالہ بنیں۔ https://twitter.com/_ZainiRaja/status/1466203371350671360?s=20 فوج کی طرف سے جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے تبدیل کرنے کا اعلان جلد ہی ٹویٹر پر یہ موضوع ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ ان کی شخصیت سے متاثر لوگوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ https://twitter.com/_Bhatti007/status/1466112476873961472?s=20 خود لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں اپنے پرستاورں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مضبوط رہتے ہوئے اپنا کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔ دوستانہ مزاج کے حامل لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ملکی معاملات پر اظہار خیال کرنے میں اپنی کسی چیز کی پروا نہیں کرتے تھے۔ https://twitter.com/IhsanAf28273908/status/1466159747669889031?s=20 بات داخلی سیاست کی ہو، خارجہ پالیسی، معیشت یا عدالتی معاملات کی، انہیں اکثر ٹی وی پروگراموں سے شکایت رہتی تھی کہ وہ فوج کے نقطہ نظر سے چیزوں کو کیوں نہیں سمجھا پاتے؟ https://twitter.com/alwaystalat/status/1466196474778333185?s=20 انہوں نے مئی 2017ء میں ڈان لیکس کے معاملے پر ایک حکومتی اعلامیے کو سرعام ایک ٹویٹ میں مسترد کیا۔ https://twitter.com/MainBhiHoonPAK/status/1466090619093532673?s=20 اپنے تین برسوں میں جنرل آصف غفور نے باقاعدہ نیوز کانفرنسوں کا رواج شروع کیا، جسے ملک کے درجنوں چینل بیک وقت لائیو دکھاتے رہے۔ ایسی ہی ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے ‘ففتھ جنریشن وار‘ پر کھل کر اظہار کیا۔ https://twitter.com/umesalma_/status/1466087473424052228?s=20 میڈیا کے ساتھ ان مباحثوں میں میجر جنرل آصف غفور اکثر اپنی فکری صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے تھے۔ https://twitter.com/MastaniFarah/status/1466056130946289671?s=20 اکتوبر 2017ء میں کور کمانڈرز کا ایک طویل اجلاس ہوا، جس کے بعد فوج کی طرف سے کوئی اعلامیہ جاری نہ کیا گیا۔ صحافیوں نے جب اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ ”خاموشی میں بھی اظہار ہوتا ہے۔‘‘ ان کا یہ دلچسپ جملہ شہ سرخیوں کی زینت بنا۔