سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکو بحال کردیا

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکو بحال کردیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکو بحال کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساعت کے دوران سی سی پی او کے وکیل نے یہ موقف اپنایا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا، سروس ٹربیونل کے ہی 2 رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جب کہ ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا 2 رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا ہے ۔ سی سی پی او لاہور کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا کہ درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے یہ کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں ہے؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او لاہور کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی ہے۔ بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔