پی ایس ایل 9،نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

پی ایس ایل 9،نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل
پی ایس ایل 9 کیلئے نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بڑی ٹریڈ سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹریڈ معاملات حل ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی فرنچائز کو خیرباد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو ریلیز کردیا ہے۔ وسیم جونیئر اور ابرار احمد اسلام آباد یونائیٹڈ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے نسیم شاہ کو اپنا حصہ بنا لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔