انڈین ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ جے شاہ نے نام کا اعلان کردیا

انڈین ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ جے شاہ نے نام کا اعلان کردیا
کیپشن: Secretary Jay Shah
سورس: web desk

محمدشکیل خان: انڈین ٹیم ہیڈ کوچ تعیناتی، سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر،بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں پر اعتماد ہوں کہ گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کے لیے ایک آئیڈیل شخص ہیں، گوتم گمبھیر کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انکا ٹیم انڈیا کے حوالے سے ویژن بڑا واضح ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں انکا بھرپور ساتھ دے گی، گوتم گمبھیر سے پہلے راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے،راہول ڈریوڈ کا کنٹریکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک تھا،راہول ڈریوڈ نے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع لینے سے انکار کیا تھا،راہول ڈریوڈ کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئین بنی تھی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔