میٹرکس جرسی 24 کی تصویر میں بابر ،رضوان آوٹ شاہین اور نسیم شاہ اِن

میٹرکس جرسی 24 کی تصویر میں بابر ،رضوان آوٹ شاہین اور نسیم شاہ اِن

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہنی جانے والی قومی ٹیم کی کٹ اب عوام خرید سکتے ہیں ۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی شرٹس  خریدنے کے لئے آن لائن  آرڈر دینا پڑے گا ۔ شرٹس کی آن  لائن ڈلیوری ایک ہفتے تک مکمل ہو گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی میٹرکس 24 نامی ورلڈکپ کی آفیشل جرسی  کی آن لائن قیمت  3500 روپے  رکھی گئی ہے۔ شائقین کو مد نظر رکھتے ہوئے جرسی کو مختلف سائز میں رکھا گیا ہے۔

فینز پی سی بی کی ویب سائٹ پر اپنے سائز کے مطابق والی شرٹ سلیکٹ کرکے آرڈر کر سکتے ہیں۔ بچوں کے لئے میٹرکس 24 شرٹ کی قیمت آسان رکھی  گئی ہے۔ میٹرکس کڈز کی قیمت 2800 روپے  رکھی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کی ٹریننگ شرٹ بھی 2800 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان چیمپئن شرٹ  بھی آن لائن دستیاب ہیں جن کی قیمت 14999 روپے ہے۔

آپ میٹرکس 24 نامی ورلڈکپ کی آفیشل جرسی کس طرح حاصل کریں گے اسکا طریقہ  مندرجہ ذیل ہے۔

آپ اس لنک پر کلک کرکے 'میٹرکس جرسی 24'  آرڈر کر سکتے ہیں۔  

Watch Live Public News