پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 2 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 2 جون 2021
مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 80 زندگیاں نگل گئی، ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ،، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 رہ گئی، 3 ہزار 767 مریضوں کی حالت تشویشناک۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے؟ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج طلب کر لی گئی،، بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا،، تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ بھی آج ہو گا۔پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں کورس کے شرکا سے خطاب، کہا مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور میدان جنگ کا تجربہ ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم نے کہا ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کو حقیقت بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔۔ خواب پورے کرنے کے لیے بلا خوف و خطر کام کریں۔معاشی ترقی کےثمرات عام آدمی تک پہنچانےکےقریب پہنچ چکے،گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کا بلوم برگ کو انٹرویو، کہا اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قرضے حاصل کر کے نہیں کیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔

Watch Live Public News