الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن روک دیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن روک دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد خالی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نامزدگی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد خالی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ فریقین کے وکلاء کے دلائل اور جواب الجواب کے بعد فیصلہ آج ہی محفوظ کیا تھا۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت بھی الیکشن کمیشن پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری جبکہ ن لیگ کے وکیل خالد اسحاق نے اپنے اپنے دلائل مکمل کئے ۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا تھا، 20 جنرل سیٹوں کے علاوہ 5 مخصوص نشستوں کے اراکین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، مخصوص نشستوں میں 3 خواتین اور 2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔