افسوسناک خبر،ٹاک ٹاکرپانی میں ڈوب کر جاں بحق، واقعہ کی ویڈیو آگئی

افسوسناک خبر،ٹاک ٹاکرپانی میں ڈوب کر جاں بحق، واقعہ کی ویڈیو آگئی
کیپشن: Tiktoker's video
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ٹک ٹاک کےجنون نے ایک جان لے لی، نوجوان ٹاک ٹکرپانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا، ٹاک ٹکر کی پانی میں چھلانگ لگا تے ہوئے ویڈیو  پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ  کا 16سالہ نوجوان ٹاک ٹک بناتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت احمد کےنام سے ہوئی ہے،احمد گارڈن ٹاون کا رہائشی تھا اور  بارویں کلاس کا طالب علم تھا، احمد واٹر ورکس نمبر 1 کے تالاب کے کنارے ٹاک ٹک بنارہا تھا۔

ٹک ٹاکر کی نعش کو مقامی ریسکیو 1122 نے 2 گھنٹہ کے بعد نکال لینے میں کامیاب ہو گئے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی غفلت ولاپرواہی سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا،ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا۔

واٹر ورکس کی دیواریں عرصہ دراز سے جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئیں ہیں یہ واٹر ورکس ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ڈی پی ایس کے سامنے ہے،یہاں اکثر طالب علم چوری چھپے ٹک ٹاک بناتے تھے۔
ڈی پی ایس کے طالب علم بھی اکثر اس جگہ پر ٹک ٹاک بناتے رہے ہیں،واٹر ورکس کی ٹوٹی ہوئی دیواروں کی شہری بار بار ضلع انتظامیہ کو اطلاع دے چکے ہیں مگر اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-01/news-1709319535-3782.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-01/news-1709319535-3782.mp4

Watch Live Public News