دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کااحتجاج، میاں شہزاد فاروق سمیت متعدد کارکن گرفتار

دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کااحتجاج، میاں شہزاد فاروق سمیت متعدد کارکن گرفتار
کیپشن: دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کااحتجاج، میاں شہزاد فاروق سمیت متعدد افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 بھی نافذ ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی  اجازت نہیں ہوگی۔لاہورمیں احتجاج کرنے والے وکلاء کو پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگا دیا گیا۔جبکہ  رہنما پی ٹی آئی میاں شہزاد فاروق،حافظ ذیشان اور رانا آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ سمیت متعدد افراد کو گرفتا رکر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے،ہائیکورٹ کے دروازے پر احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگیا اور انصاف لائرز فورم اور پارٹی کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مظاہرین نےالیکشن مینڈیٹ کی مبینہ چوری کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

رہنما پی ٹی آئی میاں شہزاد فاروق اورحافظ ذیشان ریلی کے ہمراہ جی پی او چوک پہنچ گئے،پولیس نے شہزاد فاروق  اور حافظ ذیشان سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔پہلی پریزن ویں 6 افراد کو کے کر روانہ ہوگئی۔

پولیس نے مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہےکسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے،قیدیوں کی وین اور واٹر کینن بھی جی پی او چوک موجود ہے۔پولیس نے مظاہرین کو ہائیکورٹ پارکنگ میں دھکیل دیا۔

پنجاب میں 30 سے زائد مقامات پر احتجاج
پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کے لیے صرف صوبہ پنجاب میں 30 سے زائد مقامات کا اعلان کیا ہے۔

فیصل آباد میں احتجاج

فیصل آباد میں  تحریک انصاف کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کالج چوک میں احتجاج جاری ہے،مرکزی قیادت کی کال پر بڑی تعداد میں کارکنان نکلے،کالج چوک میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج  جاری ہے۔مظاہرین کیجانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی ۔

رانا افتاب  نے کہا کہ عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

حافظ ممتاز نے کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس کو تسلیم کیا جائے۔

مقامی قیادت میں رانا افتاب، خیال احمد کاسترو، ندیم صادق ڈوگر، جاوید نیاز منج، عادل پرویز گجر حافظ ممتاز نے شرکت کیں کی۔کالج چوک کے اطراف پولیس کی نفری تعینات ہے اور  بارش کے باوجود کارکنان کا احتجاج جاری ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709376567-4514.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709376567-4514.mp4

اسلام آباد میں احتجاج
شدید بارش کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج جاری ہے،پی ٹی آئی کارکنان نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوگئے۔راولپنڈی سے آنے والی پی ٹی آئی ریلی نیشنل پریس کلب کے مقام پر مظاہرین کو جوائن کرے گی،نیشنل پریس کلب کے باہر سینیٹر سیمی ایزدی احتجاج کی قیادت کر رہی ہیں،کارکنان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کارکنان کی جانب سے جعلی میڈیٹ نا منظور کے نعرے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709377280-6752.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709377280-6752.mp4

راولپنڈی میں احتجاج

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔این اے 56 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شہریار ریاض لیاقت باغ پہنچ گئےاور کہا کہ شیر افضل مروت کا انتظار ہے انکے آنے کے بعد ریلی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی،ہم پورے ملک میں دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کررہے ہیں۔پورے پاکستان میں مینڈیٹ چوری کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شہریار ریاض نے کہا کہ جب فارم 45 کے ساتھ انصاف ہوگا تو ہمارے مظاہرے ختم ہونگے،ہم دھاندلی کے خلاف متعلقہ فورمز گئے ہیں لیکن ہم سڑکوں پر بھی احتجاج کرینگے،جنوبی پنجاب کی سطح پر ہمارے تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔دھاندلی کے خلاف کافی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

کراچی میں احتجاج

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کا دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شرکت کیلئے دھابیجی پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما رئیس ارسلان خان بروہی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی کا کراچی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کراچی پریس کلب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709377414-2435.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709377414-2435.mp4