پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،02مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،02مئی2021
الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم,,لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور،الیکشن کمیشن 4 مئی کو مسلم لیگ ن کا مؤقف سنے گا،سماعت کےبعدانتخابی کامیابی کااعلان کیاجائےگا۔مفتاح اسماعیل کہتے ہیں،30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن شدیدتحفظات کودورکرے۔این اے249 میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود سب دھاندلی ہونےکا دعویٰ کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے امریکی الیکشن میں بھی بےقاعدگی سامنے نہیں آسکی، ایک سال سے اپوزیشن کو انتخابات میں اصلاحات کا کہہ رہے ہیں، شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، شہبازشریف نےمطالبہ کردیا،کہتےہیں،امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین، شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گےسعید غنی کی پارٹی کا این اے 249 میں ری پولنگ کی تجویز،دوبارہ پولنگ ہوئی تو مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے،یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ہے۔این سی او سی کا یوم علی پر جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ،یوم حضرت علیؓ کی ماتمی مجالس محدود پیمانے پر منعقد ہوں گی،ماتمی مجالس پر مساجد و تراویح والے ایس او پیز لاگو ہوں گے۔