پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 02 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 02 مئی2021
ملک میں کورونا سے مزید 113 اموات، تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک روز میں 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 74 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد نواسی ہزار 661 ہو گئی، 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویشناک۔کرونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث یوم علی کے جلوسوں پر پابندی عائد، وزارت داخلہ نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، مجالس کی اجازت کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط،، ادھر محکمہ اوقاف نے مزارات اور مساجد میں اعتکاف پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی۔بھارت میں کووڈ سے ایک مرتبہ پھر 3600 سے زیادہ ہلاکتیں، تین لاکھ 92 ہزار سے زیادہ نئے مریض رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی، دارلحکومت نئی دہلی میں ٹیسٹ کرانے والے ہر تین میں سے ایک کو کورونا ہے۔ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئیالیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم,,لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور،الیکشن کمیشن 4 مئی کو مسلم لیگ ن کا مؤقف سنے گا،سماعت کےبعدانتخابی کامیابی کااعلان کیاجائےگا۔مفتاح اسماعیل کہتے ہیں،30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن شدیدتحفظات کودورکرے۔این اے249 میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود سب دھاندلی ہونےکا دعویٰ کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے امریکی الیکشن میں بھی بےقاعدگی سامنے نہیں آسکی، ایک سال سے اپوزیشن کو انتخابات میں اصلاحات کا کہہ رہے ہیں، شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔