پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،02 مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،02 مئی 2021
ن لیگ دہرا معیار بند کرے، پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کی لفظی گولہ باری، کہا شاہد خاقان عباسی کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا، جہاں ن لیگ جیت جائے تو ووٹ ملا، پیپلزپارٹی جیتے تو ڈیل؟؟؟ ن لیگ بتائے ڈسکہ، نوشہرہ اور وزیرآباد کے انتخابات کیسے جیتے؟صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی، شہبازشریف کہتے ہیں دنیا الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام مسترد کر چکی، الیکڑانک ووٹنگ کے بجائے معیشت، مہنگائی، بےروزگاری اور مرتی عوام کی فکر کریں۔ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹویٹ، کہا انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے والی ن لیگ کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 50 سے زائد وینٹی لیٹر بیڈز خالی ہیں، لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آ گئی،، یاسمین راشد نے کہا چین سےآنےوالی کورونا ویکسین برطانوی وائرس کے خلاف بھی مؤثر ہے، ہوم ویکسی نیشن پنجاب کے علاوہ کہیں نہیں۔۔ گزشتہ روز 78 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی ملک میں کورونا سے مزید 113 اموات، تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک روز میں 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 74 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد نواسی ہزار 661 ہو گئی، 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویشناک۔

Watch Live Public News