چیئرمین سینیٹ کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واٹس ایپ انتظامیہ سے ای میل پر رابطہ کیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا مکمل محفوظ ہے،نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے جواب میں کہا ہے کہ واٹس ایپ بحال ہونے میں سات روز لگ سکتے ہیں۔ چند روز قبل سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تدھا،عمران خان کے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹوئٹر پوسٹ شیئرکی گئی تھی۔ پوسٹ کا کیپشن تھا کہ ‘ ایلون مسک تین بٹ کوائن دینے کا شکریہ!’ عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو پرپی ٹی آئی کی ویب سائٹ کے لنک کی جگہ جعلی ویب سائٹ کا لنک دے دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔