اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ان دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے، ملک دشمن عناصر کی گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جب تک پاکستان سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔