دشمن نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو جواب نہایت سخت ہوگا، خاتم الانبیا بریگیڈ

دشمن نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو جواب نہایت سخت ہوگا، خاتم الانبیا بریگیڈ

(ویب ڈیسک ) ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا اور اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل یا امریکا نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای  کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو جواب نہایت سخت ہوگا۔

خاتم الانبیا بریگیڈ نے بیان میں کہا کہ مخالفین شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔

خیال رہے کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں کئی سربراہان مملکت سمیت 100 ممالک کےمندوبین شریک ہوں گے۔

  نماز جنازہ کے بعد ان کا  جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

 جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔