شہید ایرانی سپریم لیڈر کے نماز جنازہ کی تیاریاں عروج پر، 1 کروڑ  سے زائد افراد کی شرکت متوقع

شہید ایرانی سپریم لیڈر کے نماز جنازہ کی تیاریاں عروج پر، 1 کروڑ  سے زائد افراد کی شرکت متوقع

(ویب ڈیسک)شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نماز جنازہ کی تیاریاں عروج پر ہے، نماز جنازہ میں 1 کروڑ سے زائد  افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ 1 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے تہران منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں  ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

جس کے بعد شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو قم، نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا اور پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔