فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے
کیپشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

تہران ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ حکام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے سرکاری اور سیاسی شخصیات پر مشتمل متعدد وفود بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔

نمازِ جنازہ میں مختلف ممالک کی اعلیٰ شخصیات اور سرکاری وفود کی شرکت بھی متوقع ہے۔