(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم، فیلڈ مارشل کی وفد کے ہمراہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف تہران کے گرینڈ مصلیٰ امام خمینی پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی ہمراہ ہیں ۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، نیئر حسین بخاری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیر اعظم اور پاکستانی وفد نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے تعزیت کی۔
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے سپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی تعزیت کی۔