پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،3مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،3مئی2021

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات پر زور دیتی رہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کے کردار کو فعال بنانے پر بات کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے

انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کس انداز میں سینیٹر بنے وہ سب کے سامنے ہے

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر جعلی چئیرمین اور ڈی جی نیب کو گرفتار کر لیا گیا

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم کو الیکڑانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے

بھارتی ایونٹ آئی پی ایل پرکورونا کا حملہ، انڈین پریمیر لیگ بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئی۔ کول کتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان آج ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔