صحافی اجے لالوانی قتل کیس پر جے آئی ٹی تشکیل

صحافی اجے لالوانی قتل کیس پر جے آئی ٹی تشکیل

پبلک نیوز: سکھر کے صحافی اجے لالوانی قتل کا معاملہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ جی آئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلیجنس بیورو، رینجرز اسپیشل برانچ کے افسران کو شامل کیا جائے گا۔

جے آئی ٹی صحافی اجے لالوانی کے قتل کے محرکات معلوم کرکے رپورٹ جمع کروائے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ 30 روز پیش کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔