روس نے یوکرین پر ولادیمیر پوٹن پر ڈرون حملے کا الزام لگا دیا

روس نے یوکرین پر ولادیمیر پوٹن پر ڈرون حملے کا الزام لگا دیا
ماسکو: کریملن کا کہنا ہے کہ کیف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قتل کی کوشش کی۔ روسی حکام نے یوکرین پر الزام لگایا کہ یوکرین نے راتوں رات دو ڈرونز سے کریملن پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔کریملن نے مبینہ حملے کی کوشش کو "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج اور سیکورٹی فورسز نے ڈرونز کو حملہ کرنے سے پہلے ہی ناکارہ کردیا تھا۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کریملن نے مزید کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن محفوظ ہیں اور وہ اپنے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس "جب اور جہاں مناسب لگے" جواب دینے کا حق ہے۔ اس پر یوکرائنی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔