انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) لانچ کر دیا گیا

انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) لانچ کر دیا گیا
انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) لانچ کر دیا گیا ہے، سسٹم OCAS کے تحت پنجاب بھر کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے والے طلباء کو مزیدآسانی فراہم کردی گئی ہے۔ صوبے کےسرکاری کالجوں میں داخلوں کےلئے آن لائن اپلائی کیا جاسکےگا ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور آئی ٹی بورڈ نے ویب پورٹل کا اجراء بھی کردیا ہے۔ ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے یہ وضع کیا ہے کہ ویب پورٹل سے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں اور اس سسٹم سے اب داخلوں کی درخواست دینے کے لئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے ۔طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، طلباء مزید تفصیلات یا رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔