پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے،04اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے،04اپریل 2021

‎خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہو نےکا امکان‎۔بارشوں کا سلسلہ بدھ کےروز تک جاری رہنے کا امکان۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ‎تیز ہواؤں ،بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن۔ پابندی کے باوجود دیگر اضلاع کو سواریاں لے جانے پر 08 ڈرائیور گرفتار۔گاڑیاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر کا جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا معائنہ

ممبر قومی اسمبلی رہنما پیپلز پارٹی قادر پٹیل/ رد عمل فواد چودھری ٹی وی کیمرے دیکھ کر اوقات سے نہ نکلیں، آصف علی زرداری نے فواد چودھری کے گاڈ فادر پرویزمشرف کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا، قادر پٹیل

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی شازیہ مری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی پر پیغام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں یومِ شہادت کے موقعے پر انہے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں؛ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لیے عظیم الشان قربانی دی؛ شازیہ مری

وزیر اطلاعات و بلدیات سندہ سید ناصر حسین شاہ کا سکھر میں دریائے سندھ پر نئے پل کی تعمیر کے لیے جگہ کا معائنہ، نیا پل سکھر کے زیرو پوائنٹ پر روھڑی کی حدود میں تعمیر کیا جائے گا . ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور اور لوکل کونسلز سندھ کے صدر سید کمیل حیدر شاہ و دیگر بھی موجود تھے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔