بشری بی بی کو زہر دینے سے کون فائدہ حاصل کرنا چاہتا؟وفاقی وزیر رانا تنویر کا موقف

بشری بی بی کو زہر دینے سے کون فائدہ حاصل کرنا چاہتا؟وفاقی وزیر رانا تنویر کا موقف
کیپشن: rana tanveer
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو زہر دیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہے کہ کھانے میں انہیں زہر ملا کردیا گیا جس پر بشری بی بی بھی بیان دے چکی ہیں انہیں ’ ہارپک ‘ دیا گیا، اس پر وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار رانا تنویر کا بھی اہم موقف سامنے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے پی ٹی آئی کے بیانات بے بنیاد ہیں ، جہاں پی ٹی آئی جیتےوہاں الیکشن درست جہاں ہارے وہاں دھاندلی ،دہرا معیار نہیں چل سکتا، الیکشن میں رانا ثنا،سعد رفیق خود نواز شریف ایک سیٹ ہارےاورفیصلےتسلیم کیے۔

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے دعویٰ پر رانا تنویر نے سوال اٹھایا بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ بشریٰ بی بی کا اتنا سیاسی دباؤ نہیں کہ کوئی اسےزہر دے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی کہہ چکے ہیں ان کی اہلیہ کے کھانے میں زہر ملائے جانے کا انکشاف ہوا ہے تو ان کا شوکت خانم سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

علاوہ ازیں  عمرایوب کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت ہے۔ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا ان کا ٹیسٹ ہونا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  پمز ہسپتال کی میڈیکل چیک کے دوران زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بشری بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں۔