آج ملک بھر میں شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پییش کیا جا رہا ہے

آج ملک بھر میں شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پییش کیا جا رہا ہے
لاہور: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی شہادت سے منسوب دن کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں سی ویو کے قریب ریس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرد و خواتین شہریوں، سندھ پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی پولیس شہدا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ یوم شہدا پنجاب پولیس کے موقع پر الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا پولیس کے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم مذہبی انتہا پسندوں سے ڈرتے ہیں نہ سیاسی جنون پن سے، ہم کچے کے آپریشنز سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم کبھی شکست نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملیز میرا خاندان ہے، شہداءکے فنڈز میں ایک کروڑ سے زائد کا اضافہ کیا جا رہا ہے، ہر شہید کی فیملی کو گھر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا ہم نے کرپشن کر کے اپنی بے عزتی نہیں کروانی، جہاں ہماری کوتاہی ہوگی ہم اپنے آپ کو ٹھیک کریں گے۔ عثمان انور کا کہنا تھا ہم سوشل میڈیا کے بد مست ہاتھیوں کا جواب پیار سے دیں گے، ہم گالیوں کا جواب خدمت سے دیں گے، صوبے کی پوری پولیس آگے بڑھے اور پنجاب میں بدمعاشی کا خاتمہ کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔