(ویب ڈیسک ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت 6 فروری سے شروع ہو گی۔ شائقین pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
پی ایس ایل کے سب سے سستی ٹکٹ 500 اور مہنگی 15 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ وی آئی پی ٹکٹ کی ٹکٹ کی قیمت 6,000 اور تین ہزار مقرر کی گئی ہے۔
فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت دوہزار اورجنرل انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 1000 ہزار روپے کی ہوگی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاح 17 فروری کو لاہور اور اختتام کراچی میں 18 مارچ کو ہوگا۔
کراچی میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت آٹھ ہزار،چار ہزار ،پچیس سو اور ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کوالیفائر کے ٹکٹ کی قیمت پانچ ہزار،پچیس سو،پندرہ سو اور ساڑھے سات سو روپے ہوگی جبکہ دونوں ایلیمنیٹرز کے ٹکٹ پانچ ہزار، تین ہزار ،پندرہ سو اور ساڑھے سات سو روپے ہونگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی فائنل سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، راولپنڈی اور لاہور 9،9 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔