حکومت پریس کانفرنس نہ کرے مقدمہ بنائے، فواد چودھری

حکومت پریس کانفرنس نہ کرے مقدمہ بنائے، فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں حکومت پریس کانفرنس نہ کرے مقدمہ بنائے. اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اورشیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کی. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہاں فرح بی بی کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹس ملے، کیا ایاز صادق بھی پارٹنر ہیں؟ انہوں نے کہا کہا امریکا سے متعلق پالیسی بیان خان نے لاکھوں کے مجمے کے سامنے دیا. انہوں نے کہا خواجہ ٹراما میں ہیں، ان کے پاس ثبوت ہیں تو دیں، پی ٹی آئی کے نمائندے ہم ہیں، ہم نے یا ہماری اجازت سے کسی نے ڈونلڈ لو سے رابطہ کیا ہے تو بتائیں. دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہو رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا تو ان کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز روزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ مقتدر حلقے سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں، الیکشن کی تاریخ دیں۔ ہم لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پورے پاکستان میں جلسے ہوئے، یہ اس سے یہ گھبرا گئے ہیں۔ عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ آئی ایس آئی نے کہا ہم نے 7 ہزار فونز ٹیپ کیے۔ لیکن اب بھی سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1997ء کی ججمنٹ پڑھیں، جب حکومت گرائی گئی، فون ٹیپنگ ہوئی۔ فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خا ن کے گھرکا فون ٹیپ کیا گیا۔ فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فون کالز ریکارڈ کرنے سے منع کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔