آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے
دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں چل بسے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بھی پڑھیں : جب شین وان نے ’صدی کی بہترین گیند ‘ کرائی آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ یہ خبر آسٹریلیائی کرکٹ کے لیے 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا بڑا دھچکا ہے، اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر راڈ مارش بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ شین وارن نے 12 گھنٹے قبل کیے گئے اپنی ٹوئٹ میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر راڈنی مارش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ بھی اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔ لیجنڈری اسپنر کے انتقال پر ٹؤئٹر صارفین کا اظہار تعزیت

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔