سردی پھر لوٹ آئی، بارش برسانے والا سسٹم صوبہ پنجاب میں داخل

سردی پھر لوٹ آئی، بارش برسانے والا سسٹم صوبہ پنجاب میں داخل
کیپشن: rain in punjab
سورس: web desk

ویب ڈیسک:شدید بارشوں کے ایک اوراسپیل کی وارننگ جاری کردی گئی، جس کے مطابق رواں ہفتے پانچ سے سات مارچ تک بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں طوفانی بارشوں کی وجہ سےپہلے ہی مختلف علاقوں میں تباہی جاری ہے ، اب این ڈی ایم اے نےشدید بارشوں کے ایک اوراسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے۔جس کےمطابق رواں ہفتے پانچ سے سات مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کےبالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

یاد رہےملک کے بیشتر شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، بارش اور برفباری کے بعد بلوچستان میں سردی کی شدت ایک بار پھربڑھ گئی ہے، قلات میں پارہ منفی آٹھ کوئٹہ میں منفی پانچ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آج پارہ منفی چارسے چھ ڈگری کےدرمیان رہنے کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں چھ ڈگری لاہور میں آٹھ اورکراچی میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں صبح سویرے موسم سرد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز موسم سرد رہے گا، تاہم سات سے نو مارچ کے دوران بارش برسانے والا سسٹم پھر سے داخل ہوگا۔

دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ جاری ہے، کالام، مالم جبہ اورگبین جبہ میں شدید برف باری سے کئی سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News