پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 4 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 4 نومبر 2021
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ موسم سرما میں صارفین کو سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان ہی مہنگائی کا سامنا نہیں کر رہا بلکہ اب یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ حکومت اسے پر کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گالم گلوچ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے پینٹاگون کی اس رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین تمام اندازوں کو غلط قرار دیتے ہوئے تیزی سے جوہری طاقت تیار کر رہا ہے۔ اس کا منصوبہ جلد از جلد سپر پاور بننے کا ہے پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے پھیلائو کا ایک بار پھر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 مریضوں کے انتقال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔