پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،4ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،4ستمبر 2021
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ کراچی میں بارش کے بعد پھر وہی پرانی کہانی،غریب آباد، رضویہ چورنگی، لیاقت آباد سمیت نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا،کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل،آج ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی موخر،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے، سینیئر پاکستانی حکام کا وفد ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ، طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی، اقتصادی ودیگر امور پر بات چیت ہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس اور چینی اسکینڈل، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع، لیگی رہنما لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت کی ایف آئی اے کو جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت۔ لوٹ مار ایسوسی ایشن آڈیٹر جنرل رپورٹ پر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے، آڈٹ رپورٹ ہر سال حکومت کی جانب سے آتی ہے، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں ہر محکمے کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں ذکر آتا ہے، دس سالوں کی آڈٹ رپورٹس منگوائیں، ن لیگ اپنی کرپشن بچانے کےلیے حکومت پر تنقید کرتی ہے، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ لےکر عوام کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔ لیگی رہنماعطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کے کہنے پر بے بنیادکیس بنانا افسو سناک ہے،کہا ایف آئی اے کو چینی مافیا اور بی آر ٹی میں کرپشن نظرنہیں آتی،سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔