پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 5 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 5 اگست 2021
مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت پر بھارتی ڈاکہ، غیر قانونی اقدام کو 2سال گزر گئے۔ آج کے دن مودی سرکار کی جانب سے کشمیر سے ریاست کا درجہ چھین لیا گیا تھا۔کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں. سندھ کابینہ میں اہم ردو بدل کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کے پیشِ نظر تین صوبائی وزراء اورایک مشیر کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شدت دیکھنے میں آئی۔ اس دوران 60مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کا سیکریٹریٹ سیل کر دیا. ن لیگ کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی. نذیرچوہان کے علیحدگی سے متعلق اعلان پر جہانگیر ترین گروپ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے. راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھا مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے۔ نذیر چوہان اپنی مرضی سے گروپ میں آیا زبردستی نہیں لائے تھے۔ نپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتے کہ ہم نے گمراہ کردیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔