پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 5 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 5 اگست 2021
یوم استحصال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کےیکطرفہ و غیرقانونی بھارتی اقدامات کو آج 2 برس بیت چکےہیں۔ان دو برسوں کے دوران دنیانےکشمیرمیں قابض بھارتی فوجوں کی جانب سےجبر کا بدترین مظاہرہ دیکھا۔پاکستان پورے عزم سے کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا. خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب وزارت نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے وزیر بلدیات کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے سیاحتی ویزا بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سائنوفارم اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو اضافی بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ والدین نے ظاہر جعفر کو سہولت فراہم کی. پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو انھوں نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بنوائی ہے۔ جس کو بابر نے شیئر کیا تو فوری وائرل ہو گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔