بلاول بھٹو شادی کب کرینگے؟ چیئرمین پیپلزپارٹی نے بتا دیا

بلاول بھٹو شادی کب کرینگے؟ چیئرمین پیپلزپارٹی نے بتا دیا
کیپشن: Bilawal's Marriage
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان میں جو تقسیم کی سیاست ہورہی ہے جو خان صاحب کرتے ہیں اور جو نواز شریف کی بھی روایت ہے، میں پاکستان سے اس تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو نے اپنی شادی کےبارے بھی بتایا کہ کب کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہااس بار جس شکل  میں نواز شریف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں وہ چارٹر آف ڈیموکریسی والے اور ووٹ کو عزت دو والے نوازشریف نہیں ہیں، وہی پرانے آئی جی آئی والے نواز شریف ہیں۔

انٹرویو میں میزبان نے بلاول بھٹو سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ جو انہوں نے اس انٹرویو میں اہم باتیں کی ہیں وہ بے مقصد ہوجائیں گی ، اور اس سوال کا جواب سوشل میڈیا ، ہیڈلائنز پر گردش کرے گا اس لئے ضروری سمجھتا ہوں ابھی اس سوال کا جواب نہ دوں۔

Video edited on Kapwing

Watch Live Public News