کریچین میرج ترمیمی ایکٹ پر دستخط،مسیحی برادری کیلئے شادی کی عمر18سال مقرر

کریچین میرج ترمیمی ایکٹ پر دستخط،مسیحی برادری کیلئے شادی کی عمر18سال مقرر
کیپشن: کریچین میرج ترمیمی ایکٹ پر دستخط: مسیحی برادری کیلئے شادی کی عمر18سال مقرر

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچین میرج ترمیمی ایکٹ 2024 پردستخط کردیے، ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری کی شادی کی عمر18سال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے مسیحی برادری کو خوش آمدید کہا۔ صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ آپ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں، مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں، ہم سب کو مل کر حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھنا چاہئے، حکومت کوملازمتوں میں اقلیتوں کاکوٹہ بڑھانےکا کہوں گا، معاشرے میں شدت پسندی کی گنجائش نہیں۔

Watch Live Public News