لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔ تفصیلات کے مطبق یونیورسٹیز اور کالجز 12 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہوگی۔ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔