کراچی کی دعا زہرہ چشتیاں سے بازیاب

کراچی کی دعا زہرہ چشتیاں سے بازیاب
پولیس کے مطابق دعا زہرہ کو بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق دعا زہرہ کے شوہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور دونوں کو قانونی تقاضوں کے بعد کراچی لایا جائے گا۔ سی آئی اے پولیس نے دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا ، جس کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دعا کے شوہر ظہیر کے سارے اہلخانہ پہلے ہی کراچی پولیس کی حراست میں ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لڑکی کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کی ہدایت کی جائے خیال رہے کہ دعا زہرہ کے اغواء کا معاملہ رواں برس اپریل میں رپورٹ ہوا تھا، دعا زہرہ کو ایک ماہ 21 دن بعد بازیاب کر وا لیا گیا ہے۔ وہ الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔