ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال جہلم میں بارش کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ,  مردان،ملاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، کوہاٹ ، وزیرستان اور کرم میں     آندھی  کے علاوہ چند مقا مات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات  میں  ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور،  مظفر گڑھ اور ملتان،  میں  جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ   بارش  کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں   موسم  گرم اور خشک رہنے  کے علاوہ شمالی اضلاع میں ہوائیں  چلنے  کا امکان ہے اور رات میں بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار ، آواران اور گردو نواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

دوسری جانب مغربی سسٹم کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز  سبی اور دادو میں درجہ حرارت  46، موہن جودڑو، خیرپور، ڈی جی خان میں 45، رحیم یار خان، سکھر، اوکاڑہ، نوابشاہ کوٹ ادو، خانیوال، ڈی آئی خان، دالبندین میں 44، مظفر آباد 42، لاہور 41، اسلام آباد، پشاور 39، کوئٹہ 38، کراچی 35 اور گلگت میں 31 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا.

واضح رہے کہ وادی نیلم میں وقفے وقفے سے گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام، سیاحتی مقام کیرن، اپر نیلم، شاردہ اور کیل میں بارش سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے، بارش کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News