(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے تھیلیسیمیاکے مریض بچے محمد رضوان کی ملاقات ہوئی، سینٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مریم نواز نے محمد رضوان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ۔انہوں نے محمد رضوان کی گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے محمد رضوان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا، مریم نواز نے محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے تھیلے سیمیا کے مریض بچے محمد رضوان کی ملاقات
— PMLN (@pmln_org) June 5, 2024
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد رضوان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا
وزیراعلی مریم نوازشریف نے محمد رضوان کی گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ
تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا… pic.twitter.com/1Va8fCRo1a
محمد رضوان نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں۔اس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا۔ محمد رضوان بہت اچھا نام ہے۔ ملکر بہت خوشی ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔