نہیں چاہتے کسی جماعت پر پابندی لگے، عدلیہ مجرم  کو سزا دے ، مریم اورنگزیب

نہیں چاہتے کسی جماعت پر پابندی لگے، عدلیہ مجرم  کو سزا دے ، مریم اورنگزیب

(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  ہےکہ ہم نہیں چاہتے کسی جماعت پر پابندی لگے مگر   عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینی ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگردوں جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ2014 کے دھرنے میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر گھسیٹنے کی کال دی جاتی رہی، یہ لوگ منصوبہ بندی کے تحت 2014 سے ریاستی اداروں پر حملہ آوور ہیں، جب  ملک ترقی کررہا تھا تو دھرنا کیا گیا۔ 

انہوں نے  کہا کہ  2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اس شخص کو مسلط کیا گیا، عدم اعتماد میں نکالا گیا تو سائفر کا ڈراما کیا، پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک جاتی تھی تو وہاں پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کو لشکر لے کر عدالت گئے جہاں کلاشنکوف لےکر لوگ گاڑیوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ  اگر مجھے پکڑا گیا تو کہا سخت ردعمل آئے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے کون سی تنصیبات جلائیں؟ کون سے شہدا کے مجسمے گرائے؟ کون سے پولیس والوں کو مارا؟۔

وزیر اطلاعات  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  ہم نہیں چاہتے کسی جماعت پر پابندی لگے مگر   عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینی ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگردوں جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ   سپریم کورٹ جس کو انصاف دینا ہے مگر  وہ اس طرح کی جماعت کی سیاسی ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں،  یہ اعتراف کا وقت نہیں بکلہ سزا دینے کا وقت ہے۔

Watch Live Public News