ویب ڈیسک: ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف قانونی کارروائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے میں سی ای او سیم آلٹ مین پر دھوکہ دہی اور معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر منافع کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ آلٹمین نے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔