پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،7 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،7 جولائی 2021
شہبازشریف نے اختلافات کی بناء پر اے پی سی خاموشی سے منسوخ کر دی۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت سے معزرت کرلی تھی۔ سندھ میں میٹرک امتحانات میں واٹس اپ کے ذریعے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے اور نقل کے رجحان کا معاملہ، صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو نے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں انویجیلیٹرز ایکسٹرنلز، انٹرنلز سمیت بورڈ عملے کے موبائیل فون، انٹرنیٹ ڈیوائسز لانے اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پی ٹی آئی میں ترقی کا فلسفہ مشترک ہے۔ پاکستان اور چین دونوں برادر ممالک ہیں۔ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین نے کورونا کا مقابلہ کیا۔ ہم نے فری ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی۔ چونیاں میں قصور روڈ پر خوفناک حادثہ، الہ آباد میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ٹریکٹر ٹرالی کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد موقع پر جاں بحق چار زخمی ۔ صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ٹریفک کھلوا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔