مبینہ آڈیو:ملک ریاض کا تہلکہ خیز بیان، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

مبینہ آڈیو:ملک ریاض کا تہلکہ خیز بیان، نیا پینڈورا باکس کھل گیا
پاکستان کے معروف بزنس مین ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو پر اپنا ردعمل جاری کرتے ہوئے ملکی سیاست میں نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ملک ریاض کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اس قسم کی آڈیو کو جعلی طور پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ذاتی دشمنی کے لئے میری آڈیو کا استعمال افسوسناک ہے۔ میں کسی سیاسی جماعت کی ایسی مہم کا حصہ بننا نہیں چاہتا ہوں۔ https://twitter.com/MalikRiaz_/status/1533503666400927744?s=20&t=YbrrweFn4OttZzGlHoqDzQ بزنس ٹائیکون نے اعلان کیا ہے کہ میں اپنے خلاف ہونے والی اس سازش میں ملوث کرداروں کو تلاش کرنے کیلئے کے لئے قانون کا راستہ اختیار کروں گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈٰیا پر ایک مبینہ آڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں ملک ریاض کی صاحبزادی کہہ رہی ہیں کہ 'فرح گوگی کا ٹیلی فون آیا تھا، بی بی نے ہیرے کی 3 قیراط کی انگوٹھی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی اس مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میں ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ آڈیو کال میں ملک ریاض اپنی بند سائٹ کے تالے کھلوانے کے عوض بشریٰ مانیکا کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کر رہے ہیں جبکہ ملک ریاض کی بیٹی کے بقول بشریٰ مانیکا نے 5 قراط کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کی، بدلے میں عمران خان سے دفتر کھلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1533367623865573377?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1533367623865573377%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F70357%2F حامد میر نے مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا خیال ہے؟ اس گفتگو میں جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان سب کو خود سامنے آ کر وضاحت نہیں کر دینی چاہیے کہ یہ کون سی انگوٹھی تھی اور کس کی انگوٹھی تھی؟ چند روز قبل بھی ملک ریاض کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ملک ریاض مبینہ طور پر آصف زرداری سے کہتے ہیں کہ عمران خان آپ سے مصلحت چاہتے ہیں۔ جواب میں آصف زرداری کہتے ہیں کہ اب ممکن نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔