ویب ڈیسک: مردوں کی جانب سے تو اکثر اوقات خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی خبریں اکثر اوقات زبان زدعام ہوتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں روبوٹ کی جانب سے خاتون کو چھیڑے جانے کا انوکھا اور غیرمعمولی واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ جس میں ایک روبوٹ نے پاس کھڑی خاتون کو غیرمناسب انداز سے چھوا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پہلے سعودی روبوٹ کی طرف خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کی حرکات
— RTEUrdu (@RTEUrdu) March 5, 2024
▪️ روبوٹ بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ حرکات ایک ٹیکنکل گلیچ کی وجہ سے ہوئیں۔ خاتون رپورٹر سے معذرت کر لی گئی۔ pic.twitter.com/3S9OkNV3ql
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون رپورٹر روبوٹ کے پاس کھڑے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوتی ہے کہ اس دوران روبوٹ خاتون کو غیرمناسب طریقے سے چھوتا ہے۔ جس پر خاتون فوری پیچھے ہٹ جاتی ہے۔
روبوٹ بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ حرکات ایک ٹیکنیکل گلیج کی وجہ سے ہوئیں۔ جس کے لیے خاتون رپورٹر سے معذرت کرلی گئی ہے۔