ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد انتقال کرگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 198 افراد میں وائرس کی تصدیق، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ صفر تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 480 ہو گئی، 5 ہزار211 کی حالت تشویشناک۔نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہ ہونے سے متعلق شفقت محمود کی وضاحت، وفاقی وزیر تعلیم کہتے ہیں نویں اور گیارہویں کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کی باتیں محض افواہیں ہیں، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، ن لیگ نے پی پی84 کا میدان مارلیا، ملک معظم شیر کلو 73 ہزار81 ووٹ لے کر فاتح قرار، تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان نے 62 ہزار 903 ووٹ حاصل کیے، پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔صدر ن لیگ شہبازشریف کی ملک معظم کلو کو مبارکُباد، کہا عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا، اللہ نے موقع دیا تو پہلے سے بھی زیادہ جذبے سے خدمت کریں گے، مریم نواز نے کہا ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کیا، نوازشریف کو مائنس کرنے والو! دیکھ لو، نوازشریف رہ گیا، باقی سب مائنس ہوگئے۔پاک فوج کے تین سپوتوں نے وطن پر جان قربان کردی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن سمیت 3 جوان شہید، دو دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔