ون ڈے رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، شاہین ٹاپ 5 بالرز میں آگئے

ون ڈے رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، شاہین ٹاپ 5 بالرز میں آگئے
لاہور: آئی سی سی نے نئی ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بالرز میں شاہین آفریدی ٹاپ 5 بالرز میں آگئے ہیں ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری جبکہ بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔اس کے علاوہ رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ادھر ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ایشیا کپ کےآغاز سے قبل وہ نویں پوزیشن پر تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔