وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب میں موجودگی کے دوران قتل کی سنگین واردات، واقعے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی پر سوال اٹھادیئے، ملزم ہدف کے گرد موجود رہا، کسی کو شک تک نہ ہوا، وزیراعلیٰ کی واپسی کے موقع پر ہدف کو نشانہ بنایا گیا، ایک ملزم پکڑا گیا باقی 4 چکمہ دے کر فرار ہوگئے، وی وی آئی پی شخصیات کی موجودگی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کیوں نہیں تھی؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ مانگ لی۔ لاہور میں صوبائی وزیراسدکھوکھرکےبھائی مبشرکھوکھر قتل کیس میں ملزم سے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات، شادی کی تقریب میں سوا8بجےاسلحے ساتھ آگیا تھا، سکیورٹی نےچیک نہیں کیا،ملزم کابیان، اسدکھوکھر اور ان کےبھائی مدثردوبارمیرےقریب سےگزرے، وزیراعلیٰ پنجاب واپس جانےلگےتوتینوں بھائی ساتھ تھے، وزیراعلیٰ کےپیچھےپیچھےمارکی سےباہرآگیا، وزیراعلیٰ گاڑی میں بیٹھے تو آگےبڑھ کرمبشرپرفائرنگ کردی۔ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں متحارب گروہوں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی، فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے، ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس، ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے آغاز میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا، کہا کراچی میں21فیصد کیسز ہیں، جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے، انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کیسز کی تعداد کراچی میں زیادہ ہے۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 95 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار720 نئے کیس رپورٹ،مثبت شرح 8 اعشاریہ دو چارفیصد ریکارڈ، 79 ہزار837 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 4 ہزار 275 کی حالت تشویشناک ہے۔